امریکا، انسانی جسم میں ’سور‘ کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ

واشنگٹن:امریکا کے شہر نیویارک کے ایک اسپتال میں انسانی جسم میں سور کے گردے کی پیوندکاری کا تجربہ کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دماغی طور پر مردہ ایک شخص میں آزمائشی طور پر تین روز تک سور کا گردہ لگا کر اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

طبی دنیا میں اس قسم کی سرجری کو زینو ٹرانسپلانٹیشن کہا جاتا ہے جس میں کسی ایک قسم کے جاندار کے اعضاء یا ٹشوز کسی دوسری قسم کے جاندار میں منتقل کیے جاتے ہیں۔امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے پروفیسر ڈوری سیگیو نے اس سرجری کو ایک بہت بڑا کارنامہ قرار دیا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق امریکا میں روزانہ 17 لوگ صرف اس وجہ سے مر جاتے ہیں کہ وہ انسانی اعضا کی پیوندکاری کے لیے انتظار میں ہوتے ہیں۔طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس کامیاب سرجری کے باوجود ریگولیٹر کی جانب سے منظوری کے علاوہ بہت سی رکاوٹیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں