دالبندین، مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

دالبندین:جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ اور حکومت خلاف نعرے بازی کی گئی مظاہرین سے ضلعی امیر مولانا نجیب اللہ، جنرل سیکرٹری سردار نجیب جان سنجرانی، حافظ احمد دین،مولوی قاری عبد الشکور نوتیزئی، حافظ علی محمد بڑیچ، حافظ محمد الیاس ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے مہنگائی نے غریبوں کی کمر توڑ کر رکھ دی آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکال دی ہے ایسے بے حس حکمران زندگی میں نہیں دیکھا ہے جس کی ہر پالیسی عوام کش، مزدور کش ہیں ملک کو نااہل وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے آج ملک کے اندر بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے ہر شہری پریشان نظر آتا ہے عوام کو اس نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت سے جان چھڑانے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی دوسری جانب بے روزگاری نے نوجوانوں کو پریشان کررکھا ہے مقررین کا کہنا تھا ضلع چاغی کے لوگوں لوگوں کا تمام ذریعہ معاش بارڈرز کے ساتھ منسلک ہیں بارڈرز ہونے کی وجہ سے ہزاروں کے احساب سے لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں معاشی حوالے سے اور کوئی راستہ بھی نہیں ہے مقررین کا کہنا تھا موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے اس وقت ملکی سطح کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح تک معیشت بری طرح متاثر ہوچکا ہے عوام کو مہنگائی کے خلاف نکلنا پڑیگا ورنہ مزید حالات خراب ہونگے بڑی تعداد میں کارکنان موجود تھے حکومت کیخلاف شدید نعرے لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں