امریکی صدر کا چین کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس ایک غلطی تھی تو غلطی،غلطی ہوتاہے لیکن اگرکورونا وائرس چین نے جان بوجھ کر پھیلایا ہے تو اس کے نتائج چین کو بھگتنے ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 1917کے بعد سے ایسی حالت کسی نے نہیں دیکھی ہے، ان کا کہنا تھاکہ اگر یہ ایک غلطی تھی جو کنٹرول سے باہر ہو گئی یا ایک سازش کے تحت پھیلایا گیا، ان دو باتوں میں فرق ہے، اگر غلطی تھی تو غلطی، غلطی ہوتا ہے لیکن اگر جان بوجھ کر ایک سازش کے تحت یہ پھیلایا گیا ہے تو اس کے نتائج چین کو بھگتنے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں