عمران نیازی حکومت کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی شرمناک ہے، اسحاق ڈار

لندن; پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران نیازی حکومت کی جانب سے پیٹر و لیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی شرمناک ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر ردعمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا عمران نیازی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5/7 روپے معمولی سی کمی شرمناک ہے انہوں نے کہا پیٹرول کم از کم 20 روپے فی لیٹر تک کم کرنا چاہئے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں