بیلا، کے ای کے واجبات کی عدم ادائیگی پر واٹر بور کی بجلی منقطع، شہر میں پانی ناپید

بیلا:کے ای کے واجبات کی عدم ادائیگی پی ایچ ای کے جملہ واٹر بور کی بجلی کے کنکشنز منقطع شہر اور گرد و نواح میں پینے کا پانی ناپید کربلا کا منظر تفصیل کے مطابق بیلا میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے پانچ واٹر بور بجلی کے کنکشنز منقطع کئے جانے کے بعد گزشتہ کئی روز سے بند ہیں بجلی کے کنکشنز منقطع ہونے کے سبب بیلا شہر اور گرد و نواح میں پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے عوام قلت آب کے باعث مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہے آن لائن کو موصولہ اطلاعات کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کراچی الیکٹرک کا مقروض ہے بجلی کے بلز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بیلا سمیت پورے لسبیلہ میں پی ایچ ای کے واٹر سپلائی بور کی بجلی منقطع کردی گئی ہے عوامی حلقوں نے بیلا اور پورے لسبیلہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت دور کرنے اور عوامی مشکلات کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں