ہو سکتا ہے آج رات تک وزیراعلیٰ استعفیٰ دے دیں، بابر موسیٰ خیل
کوئٹہ(انتخاب نیوز) ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر موسی خیل کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع کوئٹہ میں موجود ہیں، امید ہے آج یہ مسئلہ حل ہو جائے گا، آج رات تک وزیر اعلیٰ جام کمال کا استعفیٰ آسکتا ہے، وزیر اعلیٰ اور انکے ساتھی مان جائیں تو ووٹنگ کی نوبت نہیں آئیگی، ہماری جماعت تحریک انصاف باپ کے ساتھ ہے، باپ پارٹی کے اراکین کی جہاں اکثریت ہوگی ہم وہاں ہونگے۔
ڈپٹی اسپیکر بلو چستان اسمبلی سر دار بابر مو سیٰ خیل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں رائے شماری کی نوبت نہ آنے کا امکان ہے توقع ہے تمام معاملات حل ہو جائیں گے ممکن ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان خود استعفیٰ دے دیں یا پھر ناراض ارکان سے مذاکرات ہوجائیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو بی آر ایس پی کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف مخلوط حکومت کا حصہ ہے ہمیں وفا ق کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی اکثریت جس طرف ہو گی ہم انکا سا تھ دیں انہوں نے کہاکہ نا راض اراکین سے بات چل رہی ہے درمیان کا کوئی بھی راستہ نکل سکتا ہے چیئر مین سینیٹ میر صادق سنجرانی، وفا قی وزیر پرویز خٹک اسلام آبادسے تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو حل کرنے کے لئے کوئٹہ آئے ہیں امید ہے معاملات حل ہونگے اور رائے شماری کی نوبت نہیں آئیگی انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ اور انکے ساتھ مان گئے تو ممکن ہے وہ مستعفی ہو جائیں اگراستعفیٰ دئیے بغیر ناراض ارکان سے بات چیت کا فیصلہ ہوا تب بھی بیچ کا کوئی راستہ بھی نکل سکتا ہے


