خضدار،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق5زخمی

خضدار(بیورورہورٹ) خضدار جھالاوان کمپلیکس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں جان بحق شخص کا نام محمد جان ولد عبدالحکیم نتھوانی بتایا جاتا ہے۔

خضدار: خضدار میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق دو بھائیوں سمیت5 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں راہگیر اور دکاندار شامل ہیں تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ جھالاوان کمپلیکس میں نامعلوم مسلح افراد نے ہوٹل پر بیٹھے افراد پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ایک شخص محمد جان ولد عبدالحکیم نتھوانی جاں بحق اور دیگر پانچ افراد خیر محمد ولد نور محمد نتھوانی بازو خان ولد محمد ہاشم قوم باجوئی رشید احمد ومد نور محمد نتھوانی محبوب علی ولد فقیر محمد قوم باجوئی علی دن ولد میوہ خان قوم کھوسہ زخمی ہوگئے۔ جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کرکے مذید تفتیش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں