چینی لیب نے امریکی صدر کے الزام کو مسترد کر دیا

چین کے ووہان شہر کے لیب پر امریکی صدر اور انٹیلیجنس نے ووہان شہر کے لیب پر یہ الزام عائد کر دیا تھا کہ کورونا وائرس ووہان شہر کے لیب میں تیار ہوکر آیا ہے، جبکہ آج ہی امریکی صدرنے چین کو دھمکی دی تھی کہ اگر یہ وائرس چین نے جان بوجھ کر پھیلاؤ ہے توچین کو اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے، آج چینی لیب کے ڈائریکٹر نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسی طرح ممکن نہیں کہ وائرس ہمارے لیب سے آیا ہے، ہمارے اسٹاف کا کوئی شخص کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ وائرس ایک وبا ہے، جبکہ چینی سائنسدانوں نے کہاہے کہ یہ وباء جانوروں سے انسانوں تک پھیلا ہے۔ اس ہفتے امریکی میڈیا میں یہ بات گردش کرتی رہی ہے کہ وائرس چین کے ایک لیب سے تیار ہوا ہے، جبکہ کچھ سرکاری افراد نے چین پر الزام لگایا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر یہ وائرس پھیلایا ہے جبکہ کچھ سرکاری حکام نے کہا ہے کہ یہ غلطی سے چینی لیب سے نکل گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں