بیلا، انتظامیہ کی کارروائی، 820کلو چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار

بیلا:ایس ایچ او بیلا حاصل خان قمبرانی نے منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چرس برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار مقدمہ درج کرلیاہے تفصلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوئی کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت پر ایس ایچ او بیلہ حاصل خان قمبرانی نے اپنی پولیس پارٹی کے ہمراہ بیلہ سٹی میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش قادر بخش عرف قادو ولد عید محمد ساکن بلوچی گوٹھ کے قبضے سے750 گرام چرس دوسری کاروائی غلام حسین ولد محمد ہاشم ساکن اوتھل موچی محلہ کے قبضے سے 820 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے عوامی حلقوں نے ایس ایچ او بیلا حاصل قمبرانی کی اس کاروائی پر دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں