ایچ ڈی پی کا میرعبدالقدوس بزنجو کی حمایت کااعلان

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے بی اے پی کے میرعبدالقدوس بزنجو کی حمایت کااعلان کردیا۔گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعیداحمد ہاشمی،نامزد امیدوار برائے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور ترجمان سردارعبدالرحمن کھیتران کے ہمراہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ،احمد علی کوہزاد،قادر علی نائل اور ایگزیکٹو اراکین سے ملاقات کی اور ان سے تعاون کامطالبہ کیا۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے بلوچستان کے نئے قائد ایوان کیلئے میرعبدالقدوس بزنجو کی حمایت کااعلان کیا۔ ایچ ڈی پی کی جانب سے یہ فیصلہ مرکزی کونسل سیشن کے اجلاس کے بعد کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں