لورلائی میں لاک ڈاؤن ختم،بازار مکمل کھل گئے

لورالائی:ڈویژنل ہیڈ کوارٹر لورالائی میں بازار مکمل کھل گئے رونقیں بحال عوام کا جم غفیر بازار امڈ آیارمضان شریف کی خریداریاں شروع لاک ڈاؤن اور دفعہ144 کاغذوں تک محدود پانچ بجے کے بعدلاک ڈاؤں ختم کیا جائے دکانداروں نے مجبور ہو کر دکانیں کھول دیں دکانداروں نے کہا کہ بچے فاقوں سے مریں یا کسی وباسے نقصان میں صرف غریب ہی ہیں انہوں نے کہا کہ دکانداروں کا اصل سیزن شعبان سے لیکر بکرا عید تک ہوتا ہے باقی ایام میں کاروبار نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے دیگر بڑے ملکوں میں لاک ڈاؤن کے دوران ہر شخص کو ہر قسم کی سہولیات پہنچانے کا انتظام حکومتیں کرتیں ہیں پاکستان میں عوام اور غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں یہاں پر تو غریبوں کے لئے آنے والی امداد بھی سرمایہ داروں کی نذر ہو جاتی ہے ہسپتالوں کی حالت انتہاہی ناقص ہے اور غریب عوام کو دوائی تو دور کی بات ایک گولی اور سرنج تک میسر نہیں ہے عوامی حلقوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اگر سہولیات میسر نہیں کر سکتے ہو تو ہم سے ہمارے بچوں کا روزگار تو مت چھینیں بھوک سے ہمارے بچے بھی تو مریں گے تو کورونا سے مریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لاک ڈاؤن کا ڈرامہ مذید بند کیا جائے اور پانچ بجے کے بعد مکمل لاک ڈاؤن کو ختم کیا جائے ہمیں اپنے بچوں کا روزگار کمانے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں