ژوب، شاہ وزیر کراس کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 بچے جاں بحق 8 افراد زخمی

ژوب: ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ شاہ وزیر کراس کے قریب ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے 2 بچے جاں بحق 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ شاہ وزیر کراس کے قریب تیز رفتار ی کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 2 بچے جاں بحق جبکہ 8 افراد باپ بیٹے اور دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیو ں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں