افغانستان،عسکریت پسندوں کے حملے میں 3پولیس اہلکار ہلاک

کابل:افغانستان کے مغربی صوبہ بدغیس کے ترجمان نجم الدین برہانی نے کہاہے کہ ضلع موقر میں مسلح باغیوں کی چوکی پر حملے میں 3پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 6زخمی ہوگئے عہدیدار کے مطابق مسلح طالبان باغیوں نے قبل صبح کو ضلع موقر میں مقامی پولیس کی چوکی پر حملہ کردیاجس سے لڑائی شروع ہوگئی جو 2گھنٹوں تک جاری رہی، اس لڑائی میں 3پولیس اہلکار ہلاک جبکہ6زخمی ہوگئے۔عہدیدار نے دعوی کیا کہ طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ فرار ہوگئے تاہم انہوں نے کوئی تعداد نہیں بتائی۔طالبان نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں