صوبہ خیبرپختونخوا میں 47طبی عملے کے ارکان کورونا وائرس سے متاثر

ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن صوبہ خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے بھر میں 27ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 27ارکان کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن صوبہ خیبرپختونخوا کے نائب صدر نے کہا ہے کہ 47طبی عملے میں کورونا وائرس کے موجودگی کا علم ہونے کے بعد ان کے قریب کام کرنے والے اکثر ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ارکان قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر کے اسپتالوں میں طبی عملے کی قلت ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر طبی عملہ ایسے ہی کورونا وائرس کا شکار ہوتی گئی تو مستقبل میں حالات گھمبیر ہو سکتے ہیں، ان متاثر افرادمیں 27ڈاکٹرز 6نرسز اور 14طبی عملے کے ارکان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں