سریاب، گیس نہ ہونے کے برابر، بجلی کی آنکھ مچولی جاری، عوام شدید مشکلات سے دوچار
کوئٹہ :مرکزی انجمن تاجران ہزار گنجی زون سریاب کے چیرمین حاجی عبداسلام بادینی ودیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سریاب کسٹم وگردونواح میں بجلی و گیس کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے بجلی و گیس اہم اور بنیادی سہولیات میں سے ہیں ان کے بغیر روزمرّہ زندگی کے معمولات نہیں چل سکتے ہیں اس شدید سردی میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے سے گھریلو زندگی اجیرن بن چکی ہے گیس صارفین ماہانہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس بھاری بھرکم بل ادا کرتے ہیں مگر گیس سے محروم ہیں ایل پی جی اور لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے جو مزدور،دیہاڑی دار طبقے کے ساتھ ساتھ مڈل طبقے کی قوت خرید سے بھی باہر ہوگئے ہیں گیس کے علاوہ بجلی بحران بھی شدت اختیار کرچکا ہے ٹرپنگ، ناقص وولٹیج، اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام الناس مشکلات سے دوچار ہے عوام جائے تو کہاں جائے اتنی مہنگائی میں گیس وبجلی کا بحران سے عوام دوہری عذاب میں مبتلا ہے گیس بل بھی ادا کریں اور متبادل ایندھن بھی خریدے یہ کونسا انصاف یہ کونسا نظام ہیاس لیے ہم جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان، چیف کیسکو بلوچستان ودیگر حکام سے اپیل ہے کہ سریاب کسٹم وگردونواح میں بجلی و گیس بحران کا نوٹس لیتے ہوئے جلدازجلد عوام الناس کو بلا تعطل بجلی وگیس مناسب پریشر اور وولٹیج کے ساتھ ساتھ فراہم کرنے کے لیے اقدامات اْٹھائے جائیں ورنہ ہم سخت سے سخت احتجاج کا راستہ اپنائیں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری سوئی سدرن گیس کمپنی، کیسکو حکام اور حکام بالا پر عائد ہوگی۔


