کراچی تو بیلہ چلنے والی بسوں اور منی بسوں کے کرایوں میں اضافہ

بیلہ:کراچی بیلا چلنے والی بسوں اور منی بسوں کے کرایوں میں اضافہ باعث تشویش اور مسافروں پر اضافی بوجھ ہے ڈیزل اور پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناسب سے کرائے بڑھائے جانے کے بجائے ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے مقرر کردیے ہیں ہم نے صوبای ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان کے جاری نوٹیفیکشن کے تحت کرایہ مقرر کیا ہے ٹراسپورٹرز کا موقفتفصیلات کے مطابق بیلا کے عوامی حلقوں نے آن لائن اورعوامی پریس کلب بیلا میں صحافیوں کو بتایا کہبیلا کراچی چلنے والی بسوں اور منی بسوں کے کرایوں میں اضافہ باعث تشویش امر ہے یہاں بیلا کراچی چلنے والی بسوں کے مالکان اور یونین عہدیداران نے صحافیوں کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ٹرانسپورٹ اتھارٹی (پی ٹی اے)کے چھ ستمبر 2021کو جاری نوٹیفکشن کے تحت فی کلو میٹر ایک روپیہ چھاسی پیسے کرایہ بڑھایا ہے پانچ سال بعد پی ٹی اے بلوچستان نے پورے بلوچستان کرائے مقرر کیے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیزل پیٹرول سمیت اور آل ٹارز وغیرہ کی قیمتیں بھی بڑھ چکی ہیں اور6ستمبر کے بعد ڈیزل میں بارہ روپے سے 14روپے اضافہ ہوا ہے ہم نے اپنی طرف سے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا بلکہ پورے بلوچستان میں پی ٹی اے بلوچستان کے نوٹیفیکشن کے تحت نئے کرایوں کا اطلاق ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں