وزیراعظم کا قوم سے خطاب ملتوی
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا ہفتہ کو قوم سے ہونے والا خطاب ملتوی کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ابھی کالعدم جماعت کے احتجاج سے متعلق مزید مشاورت کرنا چاہتے ہیں خطاب کے وقت کا تعین جلد کیا جائے گا۔کالعدم جماعت کے احتجاج کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراعظم نے قوم کو اعتماد میں لینے کے ساتھ علما سے مشاورت بھی کی ہے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں ملک کی موجودہ صورتحال پر عوام کو آگاہ کریں گے اور اعتماد میں لیں گے۔
Load/Hide Comments


