جسٹس فار بلوچستان کے نعرے کو متنازعہ کیوں بنا دیا گیا؟،اختر مینگل

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ جسٹس فار بلوچستان کے نعرے کو متنازعہ کیوں بنا دیا گیا؟بلوچوں کے لیے انصاف مانگنا اگر آپ یہاں پر رہتے ہیں یا بیرون ملک مقیم ہیں تو یہ گناہ ہے؟ پھر کیوں صرف یہ اعلان نہیں کیا جاتا کہ بلوچستان میں ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف بات کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں