جامعہ بلوچستان میں 2017سے ایم ایڈ کے امتحانات زیر التواء، امیدواروں کا گورنر بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کوئٹہ:جامعہ بلوچستان میں 2017 سے ایم ایڈ کے امتحانات زیر التواء، امیدواروں میں شدید بے چینی اور غیر یقینی صورتحال،گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف بلوچستان میں ایم ایڈ کے امتحانات گزشتہ پانچ سال سے زیر التواء ہیں ان امتحانات کے لئے امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے فیس اور ضروری کارروائی مکمل کرکے امتحانات کی تیاری کی تاہم 2017 سے مسلسل امتحانات کے التواء کے باعث امیدواروں کو شدید مایوسی کا سامنا ہے اور زیر سروس امیدواروں کو ترقی اور پیشہ ورانہ اہلیت کی ترویج میں مشکلات کا سامنا ہے امیدواروں نے جامع بلوچستان کی جانب سے ایم ایڈ کے امتحانات میں کئی سالوں کی اس سست روی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ہے کہ بلوچستان میں ایم ایڈ کے امتحانات کا التواء امیدواروں کے ساتھ ظلم و زیادتی اور تعلیم کی ترقی کے لئے اقدامات میں ایک بڑی رکاوٹ ہے اس طرح کے سست روی پر مشتمل اقدامات پیشہ ورانہ تعلیمی ماحول کی حوصلہ شکنی کا سبب ہیں امیدورں نے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان میں ایم ایڈ کے امتحانات کے التواء کا نوٹس لیا جائے اور جامعہ بلوچستان کے ذمہ داران کو طلب کرکے ان سے باز پرسی کی جائے اور امتحانات کے جلد از جلد انعقاد کو یقینی بناکر 2017 سے امیدواروں میں پائی جانے والی بے چینی اور غیر یقینی صورتحال کا ازالہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں