سعودی عرب نے لبنان میں بحران کا زمہ دار ایران کو قرار دے دیا

روم :سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ (ان کے ملک کا)لبنان کے ساتھ کوئی بحران نہیں ہے بلکہ ایران کے آلہ کاروں کی بالادستی کی وجہ سے یہ ملک بحران کی زد میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پرعرب ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ لبنان کو ایسی جامع اصلاحات کی ضرورت ہے جن کے نتیجے میں عرب دنیا میں اس کی خودمختاری، طاقت اور پوزیشن بحال ہو۔انھوں نے کہا کہ لبنان میں سیاسی نظام پرحزب اللہ کاغلبہ ہمیں پریشان کرتا ہے اور لبنانی مسئلہ سے نمٹنے کو بے کاربنا دیتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم لبنان میں مداخلت نہیں کرتے اور نہ ہی اس کے بارے میں کچھ حکم دیتے ہیں۔شہزاد فرحان نے واضح کیا کہ سعودی عرب جامع اصلاحات کی جانب کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کرے گا جس سے عرب دنیا میں لبنان کا مقف بحال ہواورلبنانی مسئلے پر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں