امریکا اور یورپی ممالک کاایران کی طرف سے یورینیم کی افزودگی پر اظہار تشویش
واشنگٹن:امریکا اور یورپی ممالک نے ایران کی طرف سے یورینیم کی افزودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ایک ملاقات کے بعد امریکا، جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے حق میں بات کی ہے۔ ان ممالک کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے اعلی معیار کی یورینیم کی افزودگی سے ایک ایٹم بم تیار کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب ایران کا کہنا تھا کہ اس کا جوہری پروگرام سویلین مقاصد کے لیے ہے۔
Load/Hide Comments


