پٹرول اسٹیشنوں پر سائبر حملے کے پیچھے اسرائیل اور امریکا ہو سکتے ہیں، ایران

تہران :ایران میں شہری دفاع کے کمانڈر غلام رضا جلالی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس سائبر حملے کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہو سکتا ہے جس نے پورے ملک میں پٹرول کی فروخت معطل کر دی تھی تاہم تکنیکی تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی ہیں۔ سائبر سیکورٹی کے ذمے دار جلالی نے یہ بات سرکاری ٹیلی وژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجزیاتی زاویے سے میں سمجھتا ہوں کہ صہیونی نظام، امریکیوں اور ان کے ایجنٹوں نے ہی یہ کام کیا ہے۔جلالی کے مطابق مربوط تحقیقات کی بنیاد پر اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ جولائی میں ایرانی ریلویز اور مئی 2020 میں شہید رجائی بندرگاہ کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں