بھاگ، احساس و بینظیر پروگرام سے مستفید ہونیوالی خواتین در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
بھاگ:بھاگ شہر میں احساس پروگرام اور بینظیر پروگرام سے مستفید ہونے والے خواتین در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوچکے ہیں صبح سے لیکر شام تک احساس پروگرام سنٹرز میں انتظار کرکے مایوس ہوکر واپس چلے جاتے ہیں جب اپنے انگوٹھے لگواتے ہیں تو ان کے انگوٹھے نہیں لگتے ہیں روزانہ درجنوں خواتین فریاد کرکے تھک گئیں ہیں اس حوالے سے ہم نے تمام ریٹیلرز کیساتھ رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ ایچ بی ایل بینک کی طرف سے جو ہمیں ڈیوائس مشین دیئے ہیں وہ ناکارہ ہیں وہ سہی معنوں میں کام نہیں کرتے ہیں اورخواتین کے فنگرز نہیں اٹھاتے ہیں پھر ہم نے کہاکہ جب نادرا خواتین کے انگوٹھے اور فنگرز تصدیق کرکے انھیں دیتا ہے تو آپ ریٹیلرز حضرات خواتین کو کیوں ادائیگی نہیں کرتے اس کے باوجود بھی ریٹیلرز نے تسلی بخش جواب نہیں دیا ان خیالات کااظہار سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی بھاگ رئیس اللہ ڈتہ ہانبھی،سابق کونسلر میونسپل کمیٹی بھاگ ماما محمد رحیم بنگلزئی،نثار احمد گویا ودیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بھاگ شہر میں ریٹیلرز حضرات نے احساس پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سنٹر میں خواتین کو ذہنی کوفت سے دوچار کردیا ہے صبح سے لیکر شام تک عمر رسیدہ،شریف گھرانوں کے خواتین سنٹرز میں اپنے انگوٹھے لگوانے اور فنگرز کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں کو یہ کہہ کر واپس لوٹا دیا جاتاہے کہ آپ کے انگوٹھے کام نہیں کررہے ہیں پھر اس حوالے سے ہم نے بھاگ شہر میں موجود احساس اور بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ریٹیلرز سے رابطہ کیا توا نہوں نے کہاکہ ایچ بی ایل بینک کی طرف سے جو ہمیں ڈیوائس دیئے گئے ہیں وہ ناکارہ ہیں وہ اچھے کوالٹی کے ڈیوائس نہیں ہیں اس لیئے خواتین کے فنگرز کا مسلہ پیدا ہورہاہے پھر ہم نے ان ریٹیلرز کو کہاکہ جن خواتین کے فنگرز کا مسلہ ہے تو آپ اس کی تصدیق نادرا سے کرایں لیکن ان کے پاس کوئی تسلی بخش جواب نہیں تھا لیکن یہ سب سے بڑا جتماعی مسلہ ہے جو شریف اور غریب گھرانوں کے مستحق خواتین ہیں ان کیساتھ اس طرح کی سلوک کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیاجائیگا غریب اور مستحق غریبوں کیلئے جان بوجھ کر مسلے پیدا کرنا اور غریب عمررسیدہ خواتین کو پریشان کرنا کسی بھی صورت میں خاموشی اختیار نہیں کیاجائیگا انہوں نے احساس پروگرام،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صوبائی رہنما،ڈویژنل ڈائریکٹر،کمشنر نصیر آباد،ڈی سی بولان اور ایچ بی ایل بینک کے ذمہ داروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اہم مسلے کا فوری نوٹس لیکر غریبوں کو فوری ریلیف دیاجائے۔


