شفیع اللہ بازیاب کیا جائے، بھائی کی اپیل
کوئٹہ(انتخاب نیوز) طالب علم شفیع اللہ کے بھائی محمد عارف نے وائس فار بلو چ مسنگ پرسنز کے کیمپ سے اپنے ایک بیان میں اپنے نوجوان بھائی کی باحفاظت بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شفیع اللہ ولد علی محمد اپنے کزن مہر اللہ اور جمیل احمد کے ساتھ نوشکی سے کوئٹہ کی طرف آ رہے تھے جنہیں کانک ضلع مستونگ ایف سی چیک پوسٹ پر حراست میں لے لیا گیا، شفیع اللہ کے بھائی نے کہا کہ بعدازاں کزن مہراللہ اور جمیل کو چھوڑ دیا گیا جبکہ شفیع اللہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جس کا تاحال کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔ انہوں نے حکومتی داروں سے اپنے بھائی کی بازیابی کیلئے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے مگر اس طرح بھائی کو لاپتہ کرکے سب گھر والوں کو ذہنی ازیت سے دوچار نہ کیا جائے


