اسلام آباد کے حکمرانوں کو بلوچستان کے وسائل درکار ہیں، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے حکمرانوں کو بلوچستان کے عوام سے کوئی سروکار نہیں بلکہ انہیں ہمارے صوبے کے وسائل درکار ہیں سیندک ہوریکوڈک یا گوادرحکمرانوں کی زیادہ دلچسپی انہی میں ہے حکومت کی تبدیلی سے عوام کی زندگی پر کوئی فرق نہیں پڑے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام گزشتہ 70برسوں سے محرومیوں کے شکار ہیں طاقتور حکمرانوں کو بلوچستان کے وسائل سے سروکار ہے اس لئے ان کی کوشش ہے کہ وہ اپنی مرضی کی حکومت لائیں یاختم کریں اس سے عوام کی زندگی میں کوئی بہتری نہیں آئے گی جب تک عوام خود تبدیلی نہ لائے ہر پانچ سال بعد قوم پرستوں یا مذہب پرست خوشنما نعروں ووٹ حاصل کرنے کے بعد پھر نظر نہیں آتے بلوچستان نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی بنانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ عوام اپنے ووٹوں سے ہمارے امیدواروں کو کامیاب بنائے تو ہم بہتر انداز میں صوبے کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے گوادر میگا پروجیکٹ کے نام پر وہاں کے مقامی آبادی کو بے دخل کیا جارہاہے حتیٰ کہ غریب مچھیروں کو مچھلی کی شکار پر بھی پابندی عائد کی ہے حالانکہ کہ ان کا روزگار ہی مچھلی پکڑنے سے ہے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تبدیلی سے عوام کی زندگی پر کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں