خضدار میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پریشان کن ہے،شفیق الرحمٰن ساسولی
خضدار(نمائندہ انتخاب)بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ خضدار کے پریزیڈنٹ شفیق الرحمٰن ساسولی نے 02 نومبر کو سُنّی کے مقام پر چوری کے واردات میں راہزنوں کے ہاتھوں تیرہ سالہ خدابخش محمدحسنی کے شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کمسن خدابخش کی شہادت امن امن کی رٹ لگائے زمین و گاڑی مالکان سے بھتہ وصولی میں مصروف انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہے، انہوں نے کہاکہ چوری ڈکیتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہاہے، عوام خوف وہراس کا شکارہے انتظامیہ کو بروقت موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
شفیق الرحمان ساسولی نے کہاکہ خضدار میں چوری ڈکیتی کے واقعات میں اضافے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیاہے اور شہری تشویش میں مبتلا ہیں، آئے روز چوری ڈکیتی کے واقعات اور آج کمسن خدابخش کی شہادت انتہائی ناخوشگوار صورتحال کی نشاندہی کررہے ہیں۔
انہوں نے خضدار میں ڈکیتی اور چوری کے واقعات میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہےکہ خضدار میں چوری ڈکیتی کے واقعات میں اضافے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہری تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ خضدار میں آئے روز چوری و ڈکیتی کے واقعات اور سنی میں تیرہ سالہ شہید خدابخش کا واقعہ انتہائی ناخوشگوار صورتحال کی نشاندہی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ واقعات میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرکے عوام کو تحفظ فراہم کرنا انتظامیہ کی زمہ داری ہے جبکہ خضدار انتظامیہ عوام کے تحفظ میں ناکام نظر آرہی ہے اور ڈاکو و چور آزادی کے ساتھ عوام کو لوٹنے میں مکمل آزاد نظر آرہے ہیں ۔ خضدار میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پریشان کُن ہے، ڈکیتی و چوری کے واقعات بالخصوص کمسن خدابخش کی شہادت کے واقعہ سے عوام خود کو مزید غیر محفوظ تصورکررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان واقعات کے سدّباب کے ساتھ ساتھ ان واقعات میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرکے عوام کو تحفظ فراہم کرے ۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان واقعات میں ملوث مجرموں کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر عوام کو تحفظ فراہم کرے۔ خضدار شہر میں قیام امن کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے اور خضدار میں سیکیورٹی کا سخت اقدامات میں اضافہ کرے۔
انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہیکہ کمسن شہید خدابخش کے قاتلوں کو گرفتار کرے اور قانون کے کٹہرے میں لاکر انہیں عبرتناک سزادلوائے۔


