وزیراعلیٰ کو اپنے ہی حمایتی بلیک میل کر رہے ہیں، رحیم کاکڑ
کوئٹہ:پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ نے اپنے بیان میں صوبے کے ساتھ کھیلا جانا والا ڈراما اپنے انجام کی طرف جارہاہے وزیراعلیٰ کو اپنے ہی حمایتی بلیک میل کررہے ہیں کہ من پسند محکمے جس میں وہ لوٹ مار کرسکیں اور اس کے علاوہ اپوزیشن والوں نے بھی خدا واسطے قدوس بزنجوکو سپورٹ نہیں کیا تھا وہ بھی اپنا حصہ مانگتے ہیں بظاہر وہ اپوزیشن میں ہیں لیکن ہر چیز میں اپنا حصہ مانگ رہے ہیں بہت افسوس ہے کہ جام کمال کو ہٹانے والے کس شرم سے ابھی لوٹ مار کا پروگرام بنارہے ہیں عوام ان کو اس قسم کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دے گی بیان میں تمام متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ ان ڈاکوؤں پر گہری نظر رکھیں۔
Load/Hide Comments


