حکومت اوران کے اہلکار سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حالات خراب کررہے ہیں،ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ:جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ کوسٹ گارڈ کا رویہ کاروباری حضرات سے نامناسب ہے۔15نومبر کو ہرصورت عوامی مفادات کے حصول مسائل کے حل حکومتی مظالم کے خاتمے سے عوامی دھرناہوگا سیکورٹی فورسزعوام کے خادم ہیں انہیں عوام کی تذلیل کی اجازت نہیں دے سکتے۔عوام کو حق دو تحریک کے ذریعے عوامی مسائل حل ہوں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عوام کو اپنے جگر گوشوں کی لاشیں مل رہی ہے۔چیک پوسٹوں پر عوام کی تذلیل کی وجہ سے ردعمل واحساس محرومی پائی جاتی ہیں عوام سے ظلم،عوام سے زیادتی،عوام کی تذلیل پر خاموشی بھی دہشت گردی ہے ظلم کے خلاف جو نہیں اُٹھے گا جس اس پر بھی یہی دن آئیگا حکومت شرپسند،منشیات فروشوں اور دہشت گردوں کی پشت پناہی چھوڑ دیں سانحہ ڈھنک کے اہم کرداروں کو سخت سے سخت سزادی جائیں جماعت اسلامی عوام کیساتھ ملکر ہر ظلم کے خلاف ہر علاقے میں ہر وقت جدوجہد کرنے والی ملک گیر منظم دینی سیاسی حقیقی دینی جمہوری پارٹی ہے مظلوموں کو ضرورانصاف ملیگا۔زیادتی ظلم وجبر کے رویوں کی وجہ سے عوام میں احسان محرومی ونفرت پیدا ہورہی ہے لگتاہے حکومت اوران کے اہلکار جان بوچ کر سمجھے سوچے منصوبے کے تحت حالات خراب کرنا چاہتے ہیں منتخب نمائندے عوام کو انصاف کی فراہمی میں ناکام ہوئے بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ عوام کی تذلیل،ناانصافی جبر ولاقانونیت حکومتی غفلت کوتاہی کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے صوبے میں حالات خراب،نفرت وتعصب اور ردعمل پیدا ہورہے جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ہم ہرمظلوم خاندان کیساتھ اورہر ظلم کے خلاف میدان عمل میں موجودہیں حکومت مظلوموں کی آہ وبکا سن لیں انصاف اور حق کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں