ڈاکٹرز کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے، سردار یار محمد رند

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی سربراہ سرداریارمحمدرند نے ڈاکٹرامیر مری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹرز کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے،پی ٹی آئی ینگ ڈاکٹرز کے تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد نے اپنی جاری کردہ بیان میں کیا۔انہوں نے گزشتہ روز قتل ھونے والے ڈاکٹر امیر مری کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ھوئے کہا ھے کہ ڈاکٹر امیر مری کا قتل قابل مذمت ھے ینگ ڈاکٹرز کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ھیں ینگ ڈاکٹرز کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے تمام جائز مطالبات تسلیم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں