بلوچستان کے سائل و وسائل پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میررحمت صالح بلوچ،سینئر نائب صدر خورشید رجب رند، جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ کہا ہے کہ نیشنل پارٹی تمام قوموں کی نمائندگی کررہی ہے بلوچستان کے سائل وسائل پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی جارہی ہے اور کرتے رہیں گے 17نومبر کو کوئٹہ میں مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا حکمران شعبے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی واحد سیاسی و جمہوریت ہے جنہوں نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی جارہی ہے اور اپنے اہداف حاصل کرنے کیلئے جمہور ی راستہ اپنایا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے سائل وسائل اور عوام کے حقوق کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے جب تک ہم مشترکہ طور پر اپنے اہداف کیلئے جدوجہد نہیں کریں گے اس وقت تک ہم اپنے حقوق حاصل نہیں کرسکتے نیشنل پارٹی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اس وقت آئین و قانون کی جنگ لڑرہی ہے کیونکہ ملک پر ایسے حکمرانوں کو مسلط کیاگیا ہے جو آئین و قانون کی بجائے آرڈنینس کے ذریعے ملک کو چلایا جارہا ہے نیشنل پارٹی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ 17نومبر کو کوئٹہ میں مہنگائی مارچ کے حوالے سے احتجاج کریں گے نیشنل پارٹی کے عہدیدار اور کارکن سمیت قوم دوست عوام دوست شہری اور کارکن بھرپور شرکت کریں کیونکہ اس وقت ملک کو بحرانوں سے دوچار کیاگیا جب تک بحرانوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں