کوہلو، سرکاری دفاتر کو تالے، افسران غائب، عوام رل گئے

کوہلو:ضلع کوہلو میں افسران کی عدم موجودگی سے عوامی مسائل میں مزید اضافہ سرکاری دفاتروں کے تالے زنگ آلود ہو گئے اعلی حکام فوری نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ضلعی افسران کی عدم موجودگی عوام کے لیے سخت پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔افسران کے دفاتر کے تالے زنگ آلود ہو گئے کئی کئی ماہ تک دفاتر سے غائب رہتے ہیں اس وقت درجن سے زیادہ افسران ضلع سے غائب ہیں انھیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے بس چند دن آکر ریسٹ ہاسوں میں بیٹھ کر اپنے کمشن وصول کر کے چلے جاتے ہیں افسران کی عدم موجودگی سے عوامی مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے عوامی حلقوں نے نومنتخب وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کیا کہ عوام کے ٹیکسوں سے لاکھوں کے تنخواہیں لینے والے آفسیر کو اپنے سٹیشن پے بیھٹنے کا پابند بنایا جائے بصورت دیگر غیر حاضر آفسیر کے خلاف احتجاج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں