ہماری پہلی ترجیح عوام کو صحت اور تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،میر عمر خان جمالی
ڈیرہ اللہ یار:رکن صوبائی اسمبلی میر عمر خان جمالی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ڈی ایچ کیو کے دورہ کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ثمینہ روحی نے رکن صوبائی اسمبلی میر عمر خان جمالی اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک کو درپیش مشکلات اور مسائل پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ کیو میں ماہر امراض سرجن کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ایکسرے اور دیگر سہولیات بھی ناکافی ہیں انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو جعفرآباد میں پہلی بار ڈائلاسز کی سہولت بھی دستیاب ہے جبکہ ڈویڑن نصیرآباد کے پانچ اضلاع میں ڈی ایچ کیو ڈیرہ اللہ یار واحد اسپتال ہے یہاں پر آپریشن بھی کیے جا رہے ہیں تاہم سرجن ڈاکٹرز کی تعیناتی سے صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی اس موقع پر میر عمر خان جمالی نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح عوام کو صحت اور تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ڈی ایچ کیو کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے اور مزید سرجن کی تعیناتی کے لیے بھی اقدامات اٹھائیں گے میر عمر خان جمالی نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک کے ہمراہ ڈی ایچ کیو کی دس کروڑ روپے لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی عمارت کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اس موقع پر صابر حسین رند اور عزیز احمد کھوسہ نے میر عمر خان جمالی اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کو تعمیراتی کے متعلق بریفنگ دی اور کہا ہے کہ اسپتال کی عمارت کا کام شفاف طریقے جاری ہے جس پر میر عمر خان جمالی اور ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک نے اطمینان کا اظہار کیا۔


