بیلہ، ادھورے ترقیاتی کام عوام کیلئے وبال جان بن گئے
بیلہ:ادھورے ترقیاتی کام عوام کیلئے وبال جان اور پریشانیوں کا سبب بنے ہوئے ہیں شہر اور گرد و نواح میں ترقیاتی کاموں میں تعطل اور تعمیراتی کاموں کی عدم تکمیل باعث تشویش ہے ان خیالات کا اظہار بیلا کی نوجوان سماجی شخصیت حنیف بلوچ نے آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے کیا انہوں نے کہا کہ حاجی عبداللہ گوٹھ تا بینظیر بھٹو چوک تک سڑک کی تعمیر کا کام پچھلے کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہے اسی طرح بیلا شہر کے اندر بھی تعمیراتی کام ٹھپ ہیں جس کے باعث عوام اور شہری حلقوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا ٹھیکیدار کام ادھورے چھوڑ کر غائب ہوگئے ہیں انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور ڈپٹی کمشنر لسبیلا وقار حسن چیمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ادھورے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرکے عوام کو درپیش مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دلائی جائے۔
Load/Hide Comments


