جامعہ بلوچستان سے دو طلباء کی گمشدگی کا معاملہ، مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو اگاہ کیا

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر بلوچستان یونیورسٹی کے دو گم شدہ طالبعلموں کے معاملے پر طلبا تنظیموں سے مزاکرات کے لیئے قائم کی گئی کمیٹی نے وزیراعلی سے ملاقات کی اور انہیں طلبا تنظیموں سے اب تک ہونے والے مزاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا وزیراعلی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ طلبا کی بازیابی کے لیئے متعلقہ اداروں سے رابطہ میں رہتے ہوئے انکی معاونت حاصل کی جائے انہوں نے کہا کہ تعلیی اداروں میں طلبا کو تعلیم دوست اور پرسکون ماحول کی فراہمی اشد ضروری ہے جسکے لیئے طلبا تنظیموں،تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور حکومت کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے مسئلے کے حل تک کمیٹی کو مزاکراتی عمل کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں