بلو چستان، کو رونا وائرس کے 15نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس 15نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد32395ہو گئی ۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے5اضلاع سے کورونا وائر س کے15نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد32395ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے3افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31916ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد121ہے جن میں سے2ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے2افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع2.57فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کو روناوائرس کے583ٹیسٹ کئے گئے جن میں 15افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ187افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے358اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں