ناظم جوکھیو قتل کیس، جام عبدالکریم کی 15روزہ ضمانت منظور
کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی 15روزہ ضمانت منظور کرلی۔گزشتہ روزناظم جوکھیوقتل کے مقدمے میں نامزد رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے عبوری ضمانت کی درخواست بلوچستان ہائیکورٹ میں دائر کردی،درخواست گزار کی جانب سے ممتاز قانون دان ساجد ترین ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے کی ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم خود عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے جام عبدالکریم کی15روزہ ضمانت منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 15دن میں کراچی کی متعلقہ عدالت میں پیش ہوواضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ہیں جبکہ رکن قومی اسمبلی کا چھوٹا بھائی ایم پی اے جام اویس سمیت 6ملزم گرفتار ہیں۔
Load/Hide Comments


