کوئٹہ، لیڈی انسپکٹر شبانہ ارشاد کو جبری ریٹائر کرد یا گیا
ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ محمد اظہر اکرم کے مطابق لیڈی انسپکٹر نے ایک قتل کیس کی تفتیش میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور دوران ریمانڈ ملزمہ کو بیلباس کرکے ڈانس پرمجبور کیا۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ جبری ریٹائرلیڈی انسپکٹرکو صفائی کا بھرپورموقع دیا لیکن وہ دفاع میں ناکام رہی۔لیڈی انسپکٹر شبانہ ارشاد کو ملازمت سے جبری ریٹائر کا آرڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ قتل کیس میں خاتون ملزم تھی،اس لئے تفتیش لیڈی انسپکٹرکے سپرد کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments


