ڈھاڈر، زمین کے تنازعہ پر دو قبائل میں تصادم دو افراد جاں بحق
ڈھاڈر:بلو چستان کے ضلع کچھی کی تحصیل حاجی شہر بالاناڑی کے علا قے میں اراضی کے تنا زعہ پر دو قبا ئل میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ3زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز ضلع کچھی کی تحصیل حاجی شہر بالاناڑی کے علا قے گاؤں اعوان میں کرد اور اعوان قبیلے کے ما بین میں اراضی کے تنازعہ پر مسلح تصادم ہو ئی جس کے نتیجے میں 2افراد سومر خان ولد علی محمد اورفضل خان ولد محمد بچل جاں بحق جبکہ نصیر احمد ولد قادر بخش،بشیر ولد قادر بخش اورسچل ولد رئیس زخمی ہو گئے ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر کچھی اصغر شہباز بلوچ، اسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر نعیم عمرانی، تحصیلدار بالاناڑی حاجی شہر میر نیاز پہوڑ اور لیوز فورس کے ہمراہ پہنچ گئے انتظامیہ کے موقع پر پہنچنے کے بعدفائرنگ کا سلسلہ رک چکا۔لیویز ذرائع ڈپٹی کمشنر کچھی اصغر شہباز بلوچ ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے ما ر کا رروائی کر ہے ہیں جبکہ تصادم میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سبی منتقل کر دیا گیا۔


