انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے مختلف شعبہ جات میں انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

خضدار:بلوچستان یونیورسٹی آ ف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن انجینئر رضاء زہری کے اعلامیہ کے مطابق انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے مختلف شعبہ جات میں انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے مختلف شعبہ جات سیشن 2021-22میں انڈر گریجویٹ پروگرامز داخلے کے لئے فارمز جمع کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ یونیورسٹی کیمپس خضدار میں 16نومبر 2021کو ان کا انٹرویو ٹیسٹ منعقد ہوگا۔لہذا تمام متعلقہ امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ تحریری امتحان میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور امتحان کے وقت اپنی اصل شناختی کارڈو دیگر دستاویزا ت بھی ساتھ لائیں۔امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے رول نمبرزسلپ NTSکی ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرائیں مذید معلومات کے لئے درج ذیل نمبر 0848550271/03343157456پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں