ژوب،ٹھیکیدار نے میر علی خیل روڈ بلیک ٹاپ کاکام ادھورا چھوڑ دیا

ڑوب (نامہ نگار) حکومت کی عدم توجہی کے باعث گستوئی روڈ خستہ حالی کا شکار محکمہ بی ڈی اے کی کرپشن کمیشن اور نااہلی کے باعث ٹھیکدار نے کلی میرعلی خیل سے شموزئی ملایان تک روڈ پر بلیک ٹاپ کا کام ادھورا چھوڑ دیا جس سے اہل علاقہ شموزئی ملایان کو شدید مشکلات کا سامنا متعلقہ حکام بالا فوری طور پر نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق محکمہ بی ڈی اے کی زیرنگرانی ڑوب شہر سے کلی مریمہ میرعلی خیل شموزئی ملایان گستوئی روڈ خستہ حالی کا شکار ہے روڈ کے حفاظتی ڈانگہ دیواروں میں دراڑیں پڑ گئے ہیں ناقص میٹیریل کے استعمال سے جگہ جگہ پل کی چھتے گر گئے ہیں جبکہ کلی نشتری میر علی خیل سے شموزئی ملایان تک تقریباً تین کلومیٹر روڈ کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیا ہے جس اہل علاقہ کستوئی شموزئی ملایان کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ڑوب کے عوامی وسماجی حلقوں نے حکومت کی توجہ مذکورہ بالا بیان کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ڑوب کلی مریمہ میرعلی خیل شموزئی ملایان گستوئی روڈ پر ناقص میٹیریل کا استعمال اور پل ڈانگے اور تین کلومیٹر بلیک ٹاپ کا کام ادھورا چھوڑ کا نوٹس لیں محکمہ بی ڈی اے اور ٹھیکدار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ مریمہ میرعلی خیل شموزئی ملایان گستوئی ایک انتہائی پسماندہ علاقہ ہے بیس سالوں سے گستوئی روڈ مکمل نہیں ہوا بلکہ ٹھیکدار اور محکمہ کی کرپشن کمیشن ملی بھگت روڈ خستہ حالی کا شکار ہے جبکہ متعلقہ حکام بالا اور نیب اینٹی کرپشن کمیشن ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک سوالیہ نشان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں