ہم انتقامی کاروائی والے نہیں بلکہ سینے سے لگانے والے ہیں،سردار صالح بھوتانی

لسبیلہ: بلوچستان عو امی پارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ لسبیلہ کے عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائیگا، ہم انتقامی کاروائی والے نہیں بلکہ سینے سے لگانے والے ہیں ہم کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کرینگے حب کی بہتری کے لیے وافر مقدار میں فنڈز رکھے گئے ہیں جن پر انشاء اللہ بہت جلد کام شروع ہوگا،اب نوکریوں کے انٹرویو ہونے کے بعد آسامیاں منسوخ نہیں بلکہ بے روزگارنوجوان کو ان پر روزگار ملے گا، یہ بات انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے دورہ حب کے موقع پر لیڈا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ لوگوں کو غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ آپ لوگوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں ہونگی تو ہم انکو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم انتقامی کاروائی والے نہیں بلکہ سینے سے لگانے والے ہیں ہم کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کرینگے ہاں ناجائز کسی کو کرنے نہیں دینگے کسی ک یحقوق پر قبضہ کرنے نہیں دینگیانہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا دورہ حب ہمارے لے لیے باعث خوشی ہے انکی حب آمد صرف دورہ یا ملاقاتیں کرنا نہیں ہے بلکہ وہ حب اور لسبیلہ کی بہتری کا سوچ لے کر آئے ہیں وزیر اعلی کے دورے کا مقصد حب لسبیلہ کے عوام کے ساتھ جو ناانصافیاں ہوئی ہیں انکا ازالہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ حب میں مسائل بہت ہیں شہر میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کے نظام سمیت دیگر مسائل ہیں حب کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ اس بار حب کے لیے وافر مقدار میں فنڈز رکھے گئے ہیں جن پر انشاء اللہ بہت جلد کام شروع ہوگاانہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے حب ڈیوپلمنٹ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے جس سے ایک ماسٹر پلان کے تحت کام ہونگے پہلے مٹھاس باتوں کی حد تک تھی کام میں کھڑواہٹ تھی لیکن اب انشاء اللہ ایسا نہیں ہوگا اب صرف کام ہونگے وزیر اعلی عوام سے دور نہیں ہیں وہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے اکثر کچھ تصاویر بھیجے جاتے ہیں کہ یہ شخص قبر سے نکل نہیں آیا بلکہ اس نے ساکران روڈ کا سفر کیا ہے ساکران روڈ واقعی شدید خستہ حال ہے لیکن اب بہت جلد ساکران روڈ کا کام شروع ہوگا ساکران روڈ صرف آچار ہوٹل تک نہیں بلکہ دریجی روڈتک بنایا جائیگا جس پر انشاء اللہ بہت کام کا آغاز ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ نوکریوں کے حوالے بھی انشاء اللہ بہت جلد نوکریوں کے اشتہارات آنے والے ہیں اور ہم اشتہار کے بعد نوکریاں دینگے موخر نہیں کرینگے جس طرح پہلے ہوتی تھی لاکھوں روپے خرچ کرکے نوجوان انٹریوں دیتے تھے لیکن اچانک کہا جاتا تھا کہ ناگزیر وجوعات کی بنا پر ان آسامیوں پر بھرتی ملتوی کردی ہے لوگ روزگار کے حصول کے لیے انٹرویو کے چکروں میں مقروض ہوچکے ہیں اب انشاء اللہ ایسا نہیں ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں