بی اے پی کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہوگئی

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کو انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہوگئی، پارٹی کے قائم مقام صدر میر ظہور بلیدی نے مزید مہلت کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست کردی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابا ت کروانے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے 13نومبر تک دی گئی مہلت ختم ہوگئی ہے جس کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر میر ظہور بلیدی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انٹرا پارٹی انتخابا ت کروانے کے لئے مزید مہلت دینے کے لئے خط لکھ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں