پاک افغان بارڈر چمن باب دوستی پر کراسنگ کا وقت بڑھا دیا گیا

چمن :پاک افغان بارڈر چمن باب دوستی پر کراسنگ کا وقت بڑھا دیا گیاہے ۔ڈی سی چمن کا کہناتھا کہ باب دوستی پر پیدل آمدو رفت اور تجارت کا وقت بڑھا دیا گیاہے ،پیدل آمدورفت کیلئے بارڈر 10 گھنٹے (صبح 8 سے شام 6 بجے) تک کھلارہے گا، تجارتی سامان والے ٹرکوں کیلئے بارڈرگیٹ 12 گھنٹے کھلارہے گا۔پاک افغان حکام کی جانب سے بارڈرگیٹ باب دوستی پرمزیدسہولتیں دینے پراتفاق کیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں