وزیراعلیٰ بلوچستان کی بی اے پی کی رہنماء ثمینہ ممتاز زہری کی رہائش گاہ آمد
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں موجودہ حکومت صوبے اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے اور صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد تیز کر دیاگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ان کی کراچی رہائش گاہ آمد کے بعد گفتگو میں کیاسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری اور میر علی حسن زہری نے اپنی رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کوخوش آمدید کہا پھولوں کا گلدستہ پیش کیااور روایتی شال پہنائی گئی ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما محمد صالح بھوتانی اور دیگر قبائلی و سیاسی عمائدین بھی موجود تھے اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سینیٹرثمینہ ممتاز زہری، میر علی حسن زہری اور ان کے خاندان کی بلوچستان کے لئے سیاسی و سماجی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لئے زہری خاندان کی خدمات قابل ستائش ہیں اور پارٹی میں ان کا اہم کردار ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں اور ہم سب متحد ہیں اورہماری خواہش ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کا وژن ہے کہ صوبے بھر میں بلا امتیاز کام کیا جائے خاص کر دور دراز او رپسماندہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی جارہی ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے جس سے صوبے کے عوام مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بے روزگار نوجوانوں کے لئے جو اقدامات کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور بلوچستان میں پائیدار ترقی اور امن کے حوالے سے منصوبوں میں ہم سب وزیراعلیٰ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے لئے سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ بلوچستان حکومت ہر طبقے بالخصوص متوسط اور غریب طبقے کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے جو خوش آئند بات ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ قدوس بزنجو ہر طبقہ فکر میں یکساں مقبول ہیں اور عوام ان کے مدبرانہ فیصلوں اور اقدامات کو سراہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہے اوربلوچستان کے ترقی پسند لوگوں کوترقی کے اس سفر میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے مثبت کردار کو سراہنا چاہئے اوران کا ساتھ دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔


