چاغی،پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی

چاغی:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام دالبندین میں مہنگائی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی دالبندین شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے مرکزی چوک پہنچی ریلی میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے کارکنان و عہدیداران شریک تھے موجودہ نااہل وفاقی حکومت اور مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ریلی سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماوں، مولانا نجیب اللہ،سردار نجیب جان سنجرانی، سردار رفیق شیر بلوچ، سنگت سعیدبلوچ،احمد یار سمالانی،حاجی عبد الرحمن ریکی،حافظ علی محمد بڑیچ،مفتی محمد موسی، شیر دل مجاز،ملک سعید احمد، مصطفی کمال،ابراہیم بڑیچ،ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلط کردہ حکومت سے ہر شہری تنگ آچکا ہے سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کی کمر مہنگائی سے توڑ کر رکھ دی ہے اس وقت پورا ملک برسر احتجاج ہیں کوئی بھی چیز غریب کی دسترس میں نہیں ہیہر چیز آسمان کو چھو رہی ہے مگر نا اہل حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ مقررین کا کہنا تھا ملک اس وقت آئی ایم ایف کے رحم کرم پر ہے ایک منصوبندی کے تحت ملک کو مہنگائی کے دلدل میں پھنسا دیئے ہیں اس وقت غریب خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں امیر امیر تر غریب غریب تر ہوگیا ہے ایسے نا اہل حکمرانوں سے اگر نجات نہ مل سکی تو حالات مزید خراب ہونگے آج ان قوتوں کو بھی سمجھنا چایئے کہ اس نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت نے پوری دنیا میں پاکستان کو تنہا کرکے چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ شروع دن مسلط کردہ حکومت کے خلاف جدوجہد کررہی ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ہوچکی ہے کوئی بھی ممالک نا اہل حکمرانوں کے بدولت اب ہم پر اعتماد نہیں کررہا ہے اسی وجہ سے معیشت کا بھٹہ آج بیٹھ گیا ہے روپے کی قدر ختم ہوگیا ہے ڈالر آسمان تک پہنچ چکا ہے۔ مقررین نے کہا بلوچستان کو راتوں رات بننے والی پارٹی کو ساڑھے تین سال تک ایک سلیکٹڈ شخص کے ہاتھ میں دے دیااگر اس طرح جمہوری جماعتوں کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ جاری رہا تو سلیکٹڈ اب صرف خالی کچکول اٹھا کر بھیک مانگ رہے ہیں بعد میں یہ کچکول بھی آئی ایم ایف انھیں اٹھانے نہیں دیگا۔ مقررین نے کہاکہ ملک اس وقت ایک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے ہر شے آسمان تک پہنچ چکی ہے پٹرول،چینی،آٹا،ٹماٹر، ہر چیز کی قلت پیدا ہوگئی ہے مگر ایک سلیکٹڈ وزیر تین ٹائم گیس استعمال کرنے کی عوام کو ترغیب دے رہا ہے جو باعث شرم ہے اور ایک وزیر اسلام آباد آنے کی دھمکی دے رہا ہے 126 دن تک اسلام آباد ڈی چوک پر جو دھرنا دے کر بیحیائی کا گند پھیلایا گیا اس گندگی کو آج پاکستانی قوم بھگت رہی ہے عوام نیا پاکستان کو دیکھ لیا اب وہی پرانا پاکستان کو دوبارہ دیکھنے کے لیئے ترس رہے ہیں جس میں کم از کم اپنی بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلا تو سکتے تھے سابقہ حکمرانوں کو چور ڈاکو کہنا والا تاریخ کا بدترین چور ڈاکو خود ثابت ہوچکا ہے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا 17 دسمبر کو پی ڈی ایم کوئٹہ میں بھی ایک تاریخی جلسہ اور ریلی کا اعلان کیا ہے تمام پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنان بھرپور تیاری کرے اس بار ان حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لینگے ریلی میں پاکستان زندہ پی ڈی ایم زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں