بلوچستان تعلیم کے حوالے سے پسماندہ، طلباء کو لاپتہ کرنا لمحہ فکریہ ہے، جمعیت طلباء اسلام نظریاتی
قلات:جمعیت طلبااسلام نظریاتی قلات کے صدرفضل اللہ عمرانی سیکرٹری جنرل نثاراحمد زہری سیکرٹری اطلاعات اسرار احمدساسولی حفظ اللہ عمرانی تحصیل صدر عبدالمالک میراجی جنرل سیکٹری حافظ امان اللہ عمرانی فدالرحمن نیچاری محمدعارف میراجی ودیگر نے افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان تعلیم کے حساب سے پسماندہ صوبہ کہلاتا ہے جب یہاں کے طلبا پنجاب صوبہ کوتعلیم کیلئے جاتے ہیں تو وہاں پر طلبا پر تشدد کرکے تعلیم کا راستہ بند کردیا جاتاہے جو طلبا دوسرے صوبوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے غریبی کی وجہ سے سے نہیں جاسکتے پہلے تو ان کو یونیورسٹیز میں داخلہ نہیں دیا جاتا جب داخلہ مل جاتا ہے تو ان کو مختلف طریقوں سے حراساں کرکے تعلیم سے دور رکھنے کی سازش کی جاتی ہے جمعیت طلبااسلام نظریاتی ایسے اقدامات کی بھر پور مذمت کرتا کرتا ہے تعلیم جب اس معاشرہ میں ناپید ہو تو وہاں کے عوام اور علاقہ خاک ترقی کرئیگا بلوچستان کے عوام کوتعلیم سے دور کرنا صوبہ سے زیادتی کے مترادف ہے جن دو اسٹوڈنٹس کو لاپتہ کیا گیا ہے جمعیت طلبااسلام نظریاتی وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ان نوجوانوں کی رہائی میں کردار ادا کرکے دیگر تعلیم یافتہ نوجوانوں کے دل سے خوف وہراس کو ختم کرئے۔


