پاکستان نے افغانستان کے دو فضائی کمپنیوں کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی

لاہور:پاکستان نے افغانستان کی دوفضائی کمپنیوں کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی۔افغانستان میں امارت اسلامیہ کے اقتدار میں آنے کے بعد ائیر ٹرانسپورٹ کی منظوری کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افغانستان کی دو ائیر لائنز کو پاکستان میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی۔سی اے اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق آریانا اور کام ائیر اسلام آباد سے کابل کے لئے دو طرفہ پروازیں آپریٹ کریں گی، آریانا ہفتہ وار 2 اور کام ائیر کو 5 پروازوں کی اجازت ہوگی۔فلائٹ آپریشن شروع ہونے کے بعد ہفتہ وار ایک ہزار مسافروں آمد اور روانگی کی اجازت ہوگی، نیرو باڈی طیاروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوابازی سے متعلق معاہدے کی روشنی میں وائٹ باڈی طیارے 777 اور ائیر بس 340 کو آمد و روانگی کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق افغانستان نے کابل،مزار شریف اور قندھار سے کراچی کے لئے بھی فلائٹ آپریشن کی اجازت طلب کی ہے۔ذرائع کے مطابق ان پروازوں کی اجازت پاکستان اور افغانستان کے مفاہمتی یاداشت کی منظوری سے مشروط ہے جس کے بعد 1500 سے زائد مسافروں کی آمد و روانگی کی بھی اجازت ممکن ہوسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں