کورونا وبا؛ عالمی بینک کا پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر قرض دینے پر غور

اسلام آباد:کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کا جائرہ لینے کے لئے عالمی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دینے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک 50 کروڑ ڈالر کی رقم مئی 2020 میں پاکستان کو فراہم کرسکتا ہے، ملنے والی رقم کی بدولت کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا، اس مقصد کے لئے عوام کی رجسٹریشن کی جائے گی جس میں صحت، تعلیم، پیشہ اور دیگر معلومات کا اندراج کیا جائے گا۔ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کی لئے عالمی بینک نے کام کرنا شروع کررکھا ہے،عالمی بینک کی جانب سے یہ رقم صحت، ماحولیات، تعلیم اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں خرچ کی جائے گی جبکہ عالمی بنک کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر کی پہلے منظوری دی جا چکی ہے جن میں سے 15 کروڑ ڈالر سے میڈیکل آلات خریدنے کیلئے استعمال کیے جائیں گے اور 5 کروڑ ڈالر احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں میں تقسیم کیے جائیں گے اور اب توقع ہے کہ اگلے ماہ مزید 50 کروڑڈالر کی منظوری دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں