ایف سی ماشکیل کی جانب سے تیل لانے والے لوگوں کو ناجائز تنگ کرنے کی مذمت کرتے ہیں،ن لیگ
نوکنڈی:مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر حاجی میر عرض محمد بڑیچ نیاپنے ایک بیان میں کہاکہ ایف سی ماشکیل کی جانب سے تیل لانے والے لوگوں کو ناجائز تنگ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ایف سی کی جانب سے تیل والے گاڑیاں کو جودر سے تیل کی اجازت ملنے کی باوجود پکڑا جارہا ہیں اور ایک ایک مہینہ تک گاڑیوں کو بلاجواز بند کرکے بعد میں اپنی مرضی کے مطابق انکی گاڑیوں کو اس حالت میں مالکان کے حوالے کیا جاتا جو بعد میں بلکل کام کے نہیں ہوتے ہے۔ان میں ایسے غریب لوگوں کی گاڑی بھی شامل ہیں جنہوں اپنے گاڑی اور سرمایہ کو قسطوں پر لیا ہے۔لیکن پکڑنے کے بعد گاڑی کو خالی مالک کے حوالے کرتے اور تیل پر خود قبضہ کر لیتے ہیں جو اس عوام کے ساتھ ظلم کی انتہاء ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کو جودر سے تیل لانے کی خود ایف سی کے طرف سے اجازت ملی ہوئی ہے اور اس کہ باوجود ماشکیل ایف سی کی جانب سے اس طرح کہ ناجائز رویہ استعمال کرنا ناقابل برداشت ہے۔میں جناب آئی جی ایف سی بلوچستان اور تفتان رائفلز کمانڈنٹ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس مسلہ پر نوٹس لیا جائے اور انہی غریب عوام کو انصاف دلایا تاکہ ایف سی و عوام کی درمیان مزید نفرت پیدا نہ ہوجائے اگر یہ سلسلہ مزید جاری رہا تو عوام کے ساتھ سخت سے سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔


