پنجگور، لوگوں کو شناختی کارڈ بنوانے میں مشکلات کا سامنا

پنجگور:پنجگور میں شناختی کارڈ بنوانے کی شرط اور ضمانت والدین رکھی گئی ہے بعض کے والدین فوت ہوچکے ہیں ان کی فوتگی کی وجہ سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ در کار ہوتی ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہم ہر کسی کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں دے سکتے ڈیتھ سرٹیفکیٹ ہسپتال میں فوتگی سے بنتی ہیں جس کی تصدیق ہوسکتی ہے کہ وہ ہسپتال میں فوت ہوچکی ہے لیکن بعض فوتگی گھروں میں ہوتیں ہیں اس حوالے سے ڈاکٹروں نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے عوام کی مشکلات کو بڑا دی ہیں شناختی کارڈ بنوانے والے اولڈر شناختی کارڈ بنوانے کی حصول میں ہزاروں ضمانتیں دینے کے باوجود بھی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کوئی ادارہ مسلے کو حل کرنے کیلئے تیار نہیں ہے عوامی حلقے کا کہنا ہے کہ ایک اور جنجال ہسپتال سے جاری شدہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ چھ سال بعد زائد المیعاد ہوتی دربارہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے چاہیے جو کہ ایک اور مصیبت ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور ڈاکٹرز نادرا آفیس پنجگور اس حوالے سے کمیٹی بنا کر مسلے کے حل کیلئے اقدامات عملی مرتب کرے تاکہ عوام کو اداروں سے سکھ کا سانس مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں